Rs.299.00

ارد و ادب میں سعادت حسن منٹو سے کون واقف نہیں ہوگا ۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں عام انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے تو سیاست کے تاریک گلیاروں کو بھی آئینہ دکھایا ہے ۔...

Tags: Literary Fiction

ارد و ادب میں سعادت حسن منٹو سے کون واقف نہیں ہوگا ۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں عام انسانی ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے تو سیاست کے تاریک گلیاروں کو بھی آئینہ دکھایا ہے ۔ سماج کے سیا و سفید چہرے سامنے لائے ہیں، تو بظاہر سماج میں ممنوعات سمجھے جانے والے مسائل کا برملا اظہار بھی کیا ہے، اسی وجہ سے وہ اس زمانے میں بہت ہی زیادہ مطعون ہوئے ۔ ان کی اس کتاب میں ان کے مشہور افسانے ہیں جیسے، بو ، دھواں ،کالی شلوار۔ لذت سنگ میں ان پر ہوئے مقدمات کی روداد اخبارات و رسائل اور اور خود ان کی زبانی ہے ۔ تقریبا ً چالیس صفحات پرمشتمل یہ حصہ بہت ہی دلچسپ ہے جس میں منٹو کے چست فقرے ، حاضر جوابی ، مقدما ت میں نازک خیالی اور طنز و مزاح کا بھی پہلو نظر آتا ہے ۔کالی شلوار میں سلطانہ کی بے بسی تو نظر آتی ہی ساتھ ہی شنکر کا کردار سماج کے لیے بہت کچھ سوچنے کو دیتا ہے۔ ’’سفید جھوٹ‘‘ کالی شلوار پرجو رد عمل ہوا ہے اس پر ان کا ردعمل ہے کہ جو الزام اس افسانہ پر لگایا گیا ہے وہ سفید جھوٹ ہے ۔ اس کے بعد جنسی مسائل پر بھی انہوں نے لکھا ہے ۔ الغرض اس کتاب میں منٹو کے نظریات ان کے افسانوں سے متعلق پڑھنے کو ملتے ہیں ۔

Translation missing: en.general.search.loading