Rs.350.00

ٹھنڈا گوشت سعادت حسن منٹؤ کے افسانوں کا مجموعہ ہے ۔ منٹو اردو زبان کا وہ کہانی کار ہے جس نے اپنی توجہ ہر زمانے میں برقرار رکھی اور ہر زمانے میں اس کے قاری...

Tags: Literary Fiction

ٹھنڈا گوشت سعادت حسن منٹؤ کے افسانوں کا مجموعہ ہے ۔ منٹو اردو زبان کا وہ کہانی کار ہے جس نے اپنی توجہ ہر زمانے میں برقرار رکھی اور ہر زمانے میں اس کے قاری کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔ منٹو کی خاصیت ہے کہ وہ اپنے افسانوں کا تانا بانا جنسیات کے ارد گرد بنتا ہے ، جس کی وجہ سے اس کو ہمیشہ مذہبی لوگوں کی کھری کھوٹی سننی پڑی اور یہیں تک بات نہ رکی بلکہ اس پر فحش نگاری کے مقدمے بھی چلائے گئے ۔ ٹھنڈا گوشت منٹو کا شاہکار افسانہ ہے جس میں مصنف نے انتہائی شدت ضبط کا مظاہرہ کیا ہے اور ایشر سنگھ جو حیوان بن کر بھی انسانیت نہ کھو سکا، اس کا ہیرو ہے ۔ منٹو کا یہ افسانہ ان افسانوں میں سے ایک ہے جو منٹو کی پہچان ہیں ، اور قاری کو اس بات کے لئے مجبور کرتا ہے کہ وہ اس کو بار بار پڑھے۔ منٹو کے اس افسانے پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا، کتاب کے شروع میں مقدمات کی تفصیل بھی درج ہیں۔

Translation missing: en.general.search.loading