{"product_id":"bhook","title":"Bhook","description":"\u003cdiv class=\"product-blocks blocks-default\"\u003e\n\u003cdiv class=\"tabs-container product_extra product_tabs product_tabs-default\"\u003e\n\u003cdiv class=\"tab-content\"\u003e\n\u003cdiv class=\"product_extra-275 tab-pane active\" id=\"product_tabs-679273e171f02\"\u003e\n\u003cdiv class=\"block-body expand-block\"\u003e\n\u003cdiv class=\"block-wrapper\"\u003e\n\u003cdiv class=\"block-content\"\u003e\n\u003cdiv align=\"right\"\u003e\n\u003cp\u003e\u003cspan id=\"main-page\"\u003eناروے کے ناول نگار کنوٹ ہامسن کا سب سے مشہور ناول ”بھوک“ 1890ء میں جب منظرِ عام پر آیا تو ناروے کے اَدبی اور سرکاری حلقوں میں ہنگامہ بپا ہو گیا۔ یہ ناول گھناؤنی سماجی زندگی پر ایک کاری ضرب تھا اور اس کے چَھپنے پر بہت لے دے ہوئی۔ تنقید کی بارش چاروں طرف سے برسنے لگی اور کنوٹ ہامسن کو ایک بہت بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔ اُن دنوں میں ہامسن کا پرستار بننے کے لیے بڑے حوصلے کی ضرورت تھی۔ اس کی تحریر میں کچھ ایسی سرکشی اور بغاوت تھی کہ ہر شخص کے دل میں عناد کی آگ بھڑک اُٹھتی تھی۔ اس نے اپنے وقت کی سربرآوردہ اَدبی شخصیات کے بُت توڑ کر رکھ دیے۔ نقادوں کی مخالفت کے باوجود کنوٹ ہامسن ان پر ہنستا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا رہا۔ آخرکار نقادوں کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ ہامسن، تحریر کے تیکھے پن اور جاندار اُسلوب کے حوالے سے اپنا جواب نہیں رکھتا۔ ”بھوک“ کنوٹ ہامسن کا پہلا ناول ہے اور اس کا عظیم ترین کارنامہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس ناول میں ہامسن کی ژرف نگاہی اپنی بلندی پر ہے۔ اُسے پوری انسانیت کے تاریک کونے کریدنے والا کہا جاتا ہے کیونکہ وہ جعل سازیوں اور غلاظتوں پر بے رحمی سے حملہ آور ہوتا ہے۔ ”بھوک“ ایک بھوکی رُوح کی دل دوز پکار ہے۔ آج جب کہ دیس دیس میں بھوک کو پھیلایا جا رہا ہے اور استحصالی ہتھکنڈوں سے کام لیتے ہوئے قحط پیدا کیے جا رہے ہیں، اس ناول کا مطالعہ نہ صرف دلچسپ ثابت ہو گا بلکہ بھوک کے جنم داتاؤں کے مکروہ چہروں پر سے نقاب بھی اُٹھائے گا۔\u003cbr\u003e\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Knut Hamsun","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44646709657634,"sku":null,"price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/27_f8435b47-66df-4995-87ff-9e5e2cefe071.jpg?v=1766144743","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/bhook","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}