{"product_id":"brtanvi-raaj","title":"Brtanvi Raaj","description":"\u003ctable style=\"border-collapse: collapse; width: 585pt;\" width=\"780\" cellspacing=\"0\" cellpadding=\"0\" border=\"0\"\u003e\n\u003ccolgroup\u003e\n\u003ccol style=\"mso-width-source: userset; mso-width-alt: 28525; width: 585pt;\" width=\"780\"\u003e \u003c\/colgroup\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr style=\"height: 15.0pt;\" height=\"20\"\u003e\n\u003ctd style=\"height: 15.0pt; width: 585pt;\" width=\"780\" align=\"right\" dir=\"RTL\" height=\"20\"\u003eکتاب کا نام: برطانوی راج۔\u003cbr\u003eمصنف: ڈاکٹر مبارک علی۔\u003cbr\u003eقیمت: 600\u003cbr\u003eپاکستان میں برطانوی راج اور اُس کے اثرات کو پوری طرح سے نہیں سمجھا گیا۔ اس لیے لوگوں میں یہ تاثر ہے کہ برطانوی دور حکومت میں انصاف تھا، لوگوں کے حقوق کا تحفظ تھا اور ریاست کے ادارے جن میں فوج، پولیس اور سیاسی عہد یدار شامل تھے ، وہ عوام کی خدمت کرتے تھے ۔ رشوت اور نمین\u003cbr\u003eمیر با ادارے کم سے کم ملوث تھے۔ سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مخبری کے کئی ادارے تھے ۔ عدلیہ آزاد اور خود مختار تھی ۔ ملک میں امن و امان تھا۔ قانون کی بالا دستی تھی۔\u003cbr\u003eبرطانوی حکومت کے بارے میں یہ ایک رومانوی داستان ہے۔ اُس کے جن پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، وہ ریاست کا جبر تھا۔ آزادی پر پابندیاں تھیں ۔ اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے برطانوی حکومت نے جو اقدامات کیے اُن میں ریاستوں کا خاتمہ تھا۔ معاہدوں کی خلاف ورزیاں تھیں۔ زمینداروں کے طبقے کو تشکیل دینا تھا تا کہ اُس کے ذریعے عام لوگوں کو قابو میں رکھا جائے ۔ ٹیکسوں کی سختی\u003cbr\u003eسے وصولی کی جاتی تھی اور ہندوستان کی دولت کو سمیٹ کر انگلستان لے جایا جاتا تھا۔ ہندوستان کی صنعت و حرفت کو ختم کیا گیا۔ خاص طور سے کپڑے کی صنعت کو تا کہ انگلستان کا مال یہاں فروخت ہو سکے۔ تعلیم کے ذریعے ایک ایسا طبقہ پیدا کیا گیا جس نے حکومت کی مدد کی اور اپنے ہی لوگوں کو اُن کا\u003cbr\u003eغلام بنایا۔\u003cbr\u003eبرطانوی راج کو آج اس لیے یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ آزادی کے بعد ہمارے حکمراں طبقے نے ملک کی\u003cbr\u003eاصلاح کے لیے یا اُسے جدید حالات کے لیے تیار نہیں کیا۔ نا اہلی، کرپشن، ذاتی مفادات اور اقتدار کے\u003cbr\u003eغلط استعمال نے معاشرے کو ایک کے بعد ایک بحرانوں میں مبتلا کیا اور اب لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا آزادی نے چند خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جبکہ ملک کی اکثریت غربت ، مایوسی اور بے بسی کا شکار ہے۔\u003cbr\u003eڈاکٹر مبارک علی\u003cbr\u003e2 ستمبر 2024 ء ، لاہور\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"Dr. Mubarak Ali","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44646711459874,"sku":null,"price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/IMG-20250118-WA0028_e98a08e3-3aee-4986-a893-c0c09a4be8e8.jpg?v=1766144802","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/brtanvi-raaj","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}