{"product_id":"kagzi-hey-peerhan-کاغذی-ہےپیرہن","title":"Kagzi Hey Peerhan کاغذی ہےپیرہن","description":"\u003cp\u003eاردومیں تخلیقی خود نوشت سوانح عمری کی روایت انیسویں صدی کے آخر ی عشرے سے شروع ہوتی ہے ۔ لیکن خواتین نے اس صنف میں جدید دور میں قدم رکھا اور اچھی اچھی آپ بیتیاں منظرعام پر آگئیں ۔ان میں سے ایک ’’کاغذی ہے پیرہن ‘‘ بھی ہے۔ یہ عصمت چغتائی کی خود نوشت سوانح عمری ہے جس میں عورتو ں نے اپنے اوپر ہونے والی زیادتیوں اور پابندیوں کو جتنا سہا ہے اس کو عصمت نے بے باکی سے اس کتاب میں پیش کیا ہے ۔ افسانہ میں تو ذات مجہول ہوتی ہے لیکن سوانح میں اس کی گنجائش نہیں ہوتی ہے اس لیے افسانہ کے بہ نسبت ان کو سمجھنے کے لیے یہ کتاب زیادہ اہم ہوجاتی ہے۔ یہ آپ بیتی ان کی آخری زندگی 1992 میں شائع ہوئی ۔کتابی شکل میں آنے سے قبل یہ ماہنامہ آجکل میں چودہ قسطوں میں شائع ہوچکی تھی ۔ بچپن کی یاداشتوں سے کتاب شروع ہوتی ہے اور1980تک کے مختلف حالات کو سولہ عنوانا ت میں قلمبندکرتی ہیں۔ اس کتاب نے خواتین کی خود نوشت سوانح نگاری میں ایک سنگ میل کا درجہ حاصل کیا ہے۔ تانیثی نقطہ نظر سے بھی اس کتاب کامطالعہ کیاجاتا رہا ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Ismat Chughtai","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44704788512802,"sku":null,"price":800.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/InShot_20240904_165205751.jpg?v=1767449762","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/kagzi-hey-peerhan-%da%a9%d8%a7%d8%ba%d8%b0%db%8c-%db%81%db%92%d9%be%db%8c%d8%b1%db%81%d9%86","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}