Rs.2,000.00

اختر شیرانی کی شاعری شباب ، اس کے رومان اور اس کے حسین خوابوں اور دلکش یادوں کی شاعری ہے۔ ان کا کلام پڑھ کر یہ تاثر پیداہوتا ہے کہ عورت اس کا حسن اور...

  • Book Name Kuliyat Akhtar Shirani کلیات اختر شیرانی
  • Author Name Dr. Younus Hassani
  • No. of Pages Unknown Type
  • URD- Urdu 2026 / 01 / 03

Tags: Kuliyat

اختر شیرانی کی شاعری شباب ، اس کے رومان اور اس کے حسین خوابوں اور دلکش یادوں کی شاعری ہے۔ ان کا کلام پڑھ کر یہ تاثر پیداہوتا ہے کہ عورت اس کا حسن اور اس کی محبت ہی کانام اس کے نزدیک زندگی ہے ۔ انہوں نے اردو شاعری کی تاریخ میں پہلی بار اپنی محبوبائوں کے نام لے کر کھلم کھلا اور بے دھڑک پر جوش جذبات محبت ادا کئے۔ انہوں نے اپنے تخیل سے حسن و شباب،سرخوشی و خود فراموشی اور امن و سکون کی ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے۔ اختر شیرانی کے یہاں مناسب زبان اور الفاظ و تراکیب کے عمدہ انتخاب سے جمال پرستی، تخیل کی رنگ آمیزی کے علاوہ فطرت کی منظر نگاری بھی بدرجۂ اتم موجود ہے۔ زیر نظر کلیات میں اختر کے مختلف مجموعوں کو سات عناویں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر حصے کو مستقل عنوان دیا گیا ہے۔ پہلا حصہ صبح بہار سے موسوم ہے ،دوسرے کو اخترستان کہا ہے جبکہ تیسرا حصہ لالۂ طور سے متسم ہے ،چوتھے حصے کو طیور آوارہ سے معبر کیا ہے اور پانچواں حصہ شہناز سے موسوم ہے۔ چھٹے حصے کو شہرود اور ساتویں کو نغمۂ حرم کہا ہے۔ ساتوں حصوں میں متعدد نظمیں ہیں جن کو پڑھ کر رنگ بھری زندگی کا عکس سامنے گردش کرنے لگتا ہے۔

Translation missing: en.general.search.loading