{"product_id":"maqalat-e-abdul-sattar-sidiqui-مقالات-عبدالستار-صدیقیجلد-اوّل","title":"Maqalat-E-Abdul Sattar Sidiqui - مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)","description":"\u003cp\u003eڈا کٹر عبدالستار صدیقی اپنے وقت کے نامور محقق اور ماہر لسانیات تھے۔ انہوں نے متحدہ ہندوستان اور پھر تقسیم ہند کے بعد بھی اردو زبان وادب کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجا م دیں۔ انہیں متعدد زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ان کا وطن مولوف ہندوستان تھا چنانچہ وہیں رہ کر انہوںنے تحقیق اور لسانیات کے لیے کام کیا۔ پاکستان میں اردو ادب کے قارئین کے لیے شائد یہ نام زیادہ مانوس نہ ہو لیکن زبان و ادب میں تحقیقات اور ریسرچ کے ذیل میں کام کرنے والے طلبائے ادب اور محققین کے لیے ان کا نام بڑے معتبر حوالے کے طورپر لیا جاتا ہے۔ ان مقالات کو ( جو 1910 سے 1961 تک کے عرصہ کے دوران ضبط ِ تحریر میں لائے گئے) ان کے صاحبزادے مسلم صدیقی نے مرتب کیا اور مجلس ترقی ادب نے انہیں جلد اول کی صورت میں شائع کرکے اردو ادب کے قارئین کو عبدالستار صدیقی کو جاننے اور ان کے وقیع کام سے مکمل واقفیت اور آگاہی کا موقع فراہم کیا ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003eکتاب میں شامل مضامین کا تنوع اور الفاظ کی تاریخ اور ان کی اصلیت کے بارے میں مواد ایسا جاندار اور دلچسپی کا حامل ہے کہ عام قاری بھی انہیں پڑھ کر خوشی اور دلی اطمینان محسوس کرتا ہے۔ یہ مقالات جہاں فکرو نظر کے لیے نئے دریچے وا کرتے ہیں وہیں مزید تفتیش، تحقیق او ر تفحص پر بھی مائل کرتے ہیں۔ اردو زبان کے بارے میں ریسرچ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ عام قاری کو بھی اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے ۔\u003c\/p\u003e","brand":"Dr. Abdul Sattar Siddiqui","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44840340357154,"sku":null,"price":440.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/maqalat-e-abdul-sattar-sidiqui-1-50.jpg?v=1771342135","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/maqalat-e-abdul-sattar-sidiqui-%d9%85%d9%82%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa-%d8%b9%d8%a8%d8%af%d8%a7%d9%84%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1-%d8%b5%d8%af%db%8c%d9%82%db%8c%d8%ac%d9%84%d8%af-%d8%a7%d9%88%d9%91%d9%84","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}