{"product_id":"mohabatoon-ky-asaib","title":"Muhabto ki Asaeb","description":"\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eنام کتاب: Of love and other demons\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eترجمہ: محبتوں کے آسیب\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eمترجم: ضیاء الحق\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cspan data-mce-fragment=\"1\"\u003e\u003ca tabindex=\"-1\" data-mce-fragment=\"1\" data-mce-tabindex=\"-1\"\u003e\u003c\/a\u003e\u003c\/span\u003eصفحات: 160\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eسن اشاعت: 2012\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eناشر: فکشن ہاؤس لاہور\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eگیبریل گارشیا مارکیز کا نام عالمی ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے نیا ہرگز نہیں۔ آپ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے مصنف ہیں جنہیں اپنی تحاریر کی بنا پہ ادب کا نوبل انعام بھی مل چکا ہے۔ آپ کے قلم سے کئی ناول اور مختصر کہانیاں نکل چکی ہیں جنہوں نے بے انتہا شہرت پائی۔ ان کتابوں میں One Hundred Years of Solitude، No One Writes to the Colonel، اور Love in the Time of Cholera وغیرہ شامل ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان شاء اللہ یہ کتب بھی کتابستان کا موضوع بنیں گی۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eکتابستان کا آج کا موضوع گیبریل کے قلم سے نکلی ہوئی ایک مختصر کہانی ہے جس کا عنوان ہے Of love and other demons۔ اس کہانی کا اردو میں ترجمہ ضیاء الحق صاحب نے “محبتوں کے آسیب” کے عنوان کے تحت کیا ہے۔ یہ ایک بارہ سالہ لڑکی سائیوا ماریہ کی زندگی کی کہانی ہے جو اس وقت شروع ہوتی ہے جب ایک آوارہ اور پاگل کتا اس لڑکی کو کاٹ جاتا ہے۔ یہ لڑکی اپنی ماں اور باپ دونوں کی عدم توجہی کا شکار تھی، اس کا بچپن افریقی غلاموں کی سنگت میں گزرا۔ یہی وجہ تھی کہ وہ کئی افریقی زبانوں سے واقفیت رکھتی تھی، اس کے انداز، طور طریقے سب افریقی غلاموں کی سنگت کے سبب انہی کے جیسے تھے۔ سائیوا ماریہ کی خاص بات اسکے بےانتہا لمبے اور سنہری بال تھے جو اس کے قدموں تک آتے تھے۔ کتے کے کاٹنے کے واقعے کے بعد سائیوا ماریہ کو پاگل پن کے خطرے سے بچنے کے لئے علاج کے تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑا۔ تاہم معالج کسی قسم کے نتیجے پہ نہ پہنچ سکے بالآخر یہ خیال کیا گیا کہ وہ آسیب زدہ ہے۔ افریقی زبان سے واقفیت، غیر معمولی طاقت اور غلاموں جیسے انداز و اطوار نے اسے آسیب زدہ سمجھنے میں مزید کردار ادا کیا اور اسے کلیسا کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک عیسائی پادری ڈیلدارا اس کے علاج پہ معمور ہوا تاکہ جھاڑ پھونک کے عمل سے اس کے جسم میں چھپے شیطان پہ قابو پایا جا سکے۔ لیکن پادری، سائیوا ماریہ کے عشق میں گرفتار ہوگیا۔ اس عشق کا کیا نتیجہ نکلا، یہ جاننے کے لئے تو ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eناول تقریباً دو سو سال پرانے زمانے کے حساب سے لکھا گیا ہے۔ پہلا صفحہ کھولتے ہی قاری خود کو پرانے زمانے کے ایسے ماحول میں پاتا ہے جس میں افریقی غلام، پاگل آوارہ کتے، توہم اور جاہلانہ رسومات وغیرہ پائی جاتی ہیں۔ ناول کا آغاز گرچہ آہستگی سے ہوتا ہے اور ابتدا میں کرداروں کا تعارف طویل محسوس ہوتا ہے تاہم ہر پلٹتے صفحے کے ساتھ قاری کتاب میں کھوتا چلا جاتا ہے اور اسے احساس ہی نہیں ہوتا کہ وہ کب کتاب کی گرفت میں آیا۔ پادری اور ایک راہبہ کے عشق ممنوعہ کی کہانی پڑھتے ہوئے بالکل بھی ممنوعہ محسوس نہیں ہوتی۔ اور یہی مصنف کا کمال ہے کہ کہانی پڑھتے ہوئے کئی غیر حقیقی باتوں پہ بھی قاری کو اعتراض نہیں ہوتا جیسے سائیوا کے غیر معمولی لمبے بال۔۔۔\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv class=\"l7ghb35v kjdc1dyq kmwttqpk gh25dzvf jikcssrz n3t5jt4f\" data-mce-fragment=\"1\"\u003e\n\u003cdiv dir=\"auto\" data-mce-fragment=\"1\"\u003eیہ ایک غیر معمولی ناول ہے جس کی کہانی عام روٹین کی کہانیوں سے الگ ہے۔ دو سو سال پہلے کی زندگی کس طرح کی تھی، غلاموں کے ساتھ رہنا انسانی زندگی پہ کس طرح اثر ڈالتا تھا، عیسائی چرچ کس حد تک توہم پرستی کا حامل تھا، یہ سب جاننے کے لئے یہ ناول ضرور پڑھنا چاہئے۔ وہ قاری جو سنجیدہ اور گہرائی میں لکھے گئے ادب کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں ان کو یہ کہانی مایوس نہیں کرے گی\u003c\/div\u003e\n\u003c\/div\u003e","brand":"Gabriel Garcia Marquez","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44652052840482,"sku":"9789695622537-5-5-3-1-3-3-6-2-3-1","price":400.0,"currency_code":"PKR","in_stock":false}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/460677_414934715188231_863191777_o_b5e3fb98-41dc-46dc-aeaa-1d5e61e0ed28.jpg?v=1766152175","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/mohabatoon-ky-asaib","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}