{"product_id":"piya-rang-kala-baba-muhammad-yahya-khan","title":"Piya Rang Kala - Baba Muhammad Yahya Khan","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eپیا رنگ کالا“ اور ” کاجل کوٹھا میری آوارگیوں، آشفتہ سریوں اور وارداتوں کی ایسی \"ہُڈ\" بیتیاں اور جگ بیتیاں ہیں جو قاری کے حسب و حال، علمی، روحانی بصیرت اور ذوق وطلب کے مطابق اپنے پرت کھولتی، معنی اُجالتی ہیں۔ یہ کتابیں بے علمے کج ذوقے کم سوادے سلوک و معرفت کی سوجھ سلامتی کے سوتیلوں سے حجاب کرتی ہیں کہ یہ راندہ ادب و حضور ہیں ۔ اور یہ بھی طے ٹھہرا کہ ان سیاہ رُو کتابوں کو دیکھنے پڑھنے کی توفیق بھی اُسے ملتی ہے جس کے \"پی\" کا رنگ کالا ہو اور پھر یہ کھلتی بھی اُس پہ ہیں جسے کسی ” کالے“ نے کاٹ کھایا ہو۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eعاشق بھور، فقیر تے ناگ کالے\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبناں منتروں مُول نہ کِیلئے نی\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ چاروں ہی اندر باہر سے کالے ہوتے ہیں ... بابا وارث شاہؒ فرماتے ہیں کہ ان چاروں کالوں سے راہ و رسم اُستوار کرنا ایک مشکل امر ہے یہ کسی کے متر نہیں ہوتے ۔ اگر ان کی قربت مجبوری یا ضرورت بن جائے تو ایسا رویہ اختیار کرنا چاہئے کہ اُن کی فطری مجبوریوں سے محفوظ رہتے ہوئے صرف خیر سے مستفید ہوا جا سکے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eبانو قدسیہ\u003c\/h3\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eپیا رنگ کالا لکھ کر محمد یحییٰ خان نے اردو فکشن پر بڑا احسان کیا ہے. ایسی کتاب لکھنے کے لئے جو تجربات اور جس سیلانی زندگی میں قلم ڈبونے کی ضرورت پیش آئی ہوگی، وہ صرف بےقرار،مضطرب، بے چین محمد یحییٰ خان کے حصے میں آئی ہے.\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e \u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eڈاکٹر اجمل نیازی\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eبابا محمد یحیی خان کو کالے رنگ کے پرندے بہت پسند ہیں جو ہم ان دیکھی فضاؤں میں اڑتے رہتے ہیں. یہ پرندے زیادہ خوبصورت اور شفاف ہوتے ہیں. کوا اور کبوتر “ک” سے شروع ہوتے ہی کالا بھی”ک” سے شروع ہوتا ہے. کبوتر صوفی پرندہ ہے مزاروں پہ اپنا آشیانہ بنا تا ہے کبوتر کالے رنگ کا ہو تو سرمستی اس کی آنکھوں میں زیادہ ہوتی ہے. بابا محمد یحییٰ خان نے اپنی کتابوں میں روشنیوں کو بھی کالے رنگ میں دیکھا ہے اس لئے روشن لفظ لکھتے ہیں.انہیں پڑھتے ہوئے لگتا ہے کہ تحریر اور تقدیر ہم کافی ہیں نہیں ہم معنی بھی ہیں.\u003c\/p\u003e","brand":"Baba Muhammad Yahya Khan","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44652039012386,"sku":null,"price":8000.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/piya-rang-kala-399507-256339_6983f96b-8b48-4e1f-af8f-fffcdc6687ad.jpg?v=1766152126","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/piya-rang-kala-baba-muhammad-yahya-khan","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}