{"product_id":"syasat-nama-سیاست-نامہ","title":"Syasat Nama - سیاست نامہ","description":"\u003cp\u003eایرانی ادبیات میں نثر کی چند کتابیں شاہکار شمار کی جاتی ہیں مثلاً قابوس نامہ، سیاست نامہ، چہار مقالہ، گلستان اور سیاحت نامۂ ناصر خسرو وغیرہ۔ ’’سیاست نامہ‘‘ کے مؤلف نظام الملک طوسی نے سلجوقی فرماں روا کی فرمائش پر ملک کی سیاست اور حکومت کے نظم و نسق پر بڑے مستحکم پیرائے میں جن خیالات و نظریات کا اظہار کیا ہے، وہ اپنی مثال آپ میں ہیں۔ فاضل مؤلف نے چھوٹے چھوٹے جملوں میں سلیس اور سادہ الفاظ میں اپنے مطالب ادا کیے ہیں۔ ابو علی حسن بن علی ’’نظام الملک طوسی‘‘ کے لقب سے معروف ہوا۔ وہ سلجوقی فرماں روا الپ ارسلان کا پہلے اتالیق اور بعد ازاں وزیراعظم مقرر ہوا۔ یہ وہی الپ ارسلان ہے جس نے بغداد کی مشہور و بے مثال یونیورسٹی ’’نظامیہ‘‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ اِسی دانش گاہ میں دیگر متعدد اکابر کے علاوہ حجۃ الاسلام امام غزالی درس دیا کرتے تھے۔ الپ ارسلان کے بعد ملک شاہ سلجوقی تخت نشین ہوا اور اسی کے ایما پر ’’سیاست نامہ‘‘ کی تالیف عمل میں آئی۔\u003c\/p\u003e\n\n\u003cp\u003e’’سیاست نامہ‘‘ میں مولف نے اسلام میں پیدا ہونے والے مختلف ملحدانہ فرقوں کا ذکر بھی تفصیل سے کیا ہے مثلاً باطنی، خرم دینی اور مزدکی وغیرہ۔ اس ضمن میں اس نے ان سابقہ بادشاہوں کا بھی ذکر کیا ہے جنھوں نے ان باطل فرقوں کی بیخ کنی کی۔ ’’سیاست نامہ‘‘ کے مترجم پروفیسر مرزا محمد منور اُردو کے ممتاز عالم اور ادیب تھے۔ عربی، فارسی اور انگریزی میں بڑی دستگاہ رکھتے تھے۔ اُنھوں نے مجلس ترقی ادب کے لیے اس کتاب کا رواں اور جستہ اُردو ترجمہ کیا۔ یہ کتاب اقتدار کی غرض و غایت اور کیفیات کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ایک بڑی خدمت ہے کہ سلاجقۂ کبیر کے متعلق ایک ایسی کتاب اُردو میں وجود میں آئی جو اپنے موضوع پر سند کا درجہ رکھتی ہے۔\u003c\/p\u003e","brand":"Nizam-ul-Mulk Tusi","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44840356315170,"sku":null,"price":330.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/syasat-nama-50p.jpg?v=1771342407","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/syasat-nama-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%86%d8%a7%d9%85%db%81","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}