{"product_id":"tarikh-or-falsafa-e-tarikh","title":"Tarikh or Falsafa E Tarikh","description":"\u003ctable style=\"border-collapse: collapse; width: 585pt;\" width=\"780\" cellspacing=\"0\" cellpadding=\"0\" border=\"0\"\u003e\n\u003ccolgroup\u003e\n\u003ccol style=\"mso-width-source: userset; mso-width-alt: 28525; width: 585pt;\" width=\"780\"\u003e \u003c\/colgroup\u003e\n\u003ctbody\u003e\n\u003ctr style=\"height: 15.0pt;\" height=\"20\"\u003e\n\u003ctd style=\"height: 15.0pt; width: 585pt;\" width=\"780\" align=\"right\" dir=\"RTL\" height=\"20\"\u003eکتاب کا نام: تاریخ اور فلسفہ تاریخ\u003cbr\u003eمصنف: ڈاکٹر مبارک علی\u003cbr\u003eقیمت: 1000\u003cbr\u003eتاریخ اور فلسفہ تاریخ پر میرے یہ مضامین تین کتابوں پر\u003cbr\u003eبکھرے ہوئے تھے یعنی تاریخ کیا ہے؟ تاریخ اور روشنی اور تاریخ کے نظریات۔ ان مضامین کو اس لیے یکجا کیا کہ یہ ایک ہی مفہوم کے حامل ہیں اور ایک جگہ پڑھنے سے (اگر چہ بعض جگہ کچھ باتیں دہرائی ہوئی ملیں گی ) تاریخ کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ ایک چیز کا ذکر میں خاص طور سے کرنا چاہتا ہوں کہ میری اولین کتاب ” تاریخ کیا ہے ؟ تھی۔ اس وقت تک میرا یہ خیال تھا کہ انسان تاریخ سے کچھ نہیں سیکھتا ہے کیونکہ جن غلطیوں کو وہ بار بار دہراتا ہے وہ اس بات کی تصدیق ہے مگر جب تاریخ کا اور مطالعہ کیا تو اس نتیجہ پر پہنچا کہ انسان تاریخ سے ضرور سیکھتا ہے اور اس میں تاریخ کے ذریعہ آگہی و شعور پیدا ہوتا ہے اور وہ اس کو اپنی زندگی میں استعمال بھی کرتا ہے۔ یہ بات ضرور صحیح ہے کہ جو تاریخ سے ناواقف ہوتے ہیں، وہ غلطیوں کو بار بار دہراتے ہیں۔\u003cbr\u003eاس لیے ضروری یہ ہے کہ تاریخ کو سچائی کے ساتھ پڑھا جائے کیونکہ اگر اس کو مسخ کر کے اور اپنی مرضی کے مطابق پڑھا جائے گا تو وہ غلط راستہ پر ہی لے جائے گی اور اس کے نتیجہ میں انھیں غلطیوں کو دہرایا جائے گا۔ تنقیدی و تجزیاتی تاریخ، جو کمزوریوں سے پردہ اٹھائے ، وہ صحیح راستہ متعین کرنے میں مدد دے گی۔\u003cbr\u003eاس لیے یہ کہنا کہ تاریخ سے انسان کچھ نہیں سیکھتا ، غلط ہے۔ انسان جب ہی تاریخ سے سیکھتا ہے کہ جب تاریخ کو سچائی کے ساتھ لکھا جائے۔\u003cbr\u003eاس کی مثال ہماری تاریخ سے دی جاسکتی ہے کہ جسے یک طرفہ ہاتھ سے ایک ہی نظریہ کے تحت لکھا جا رہا ہے اور اس میں کوئی تنقیدی اور تجزیاتی عصر نہیں ہے، ہمارے تمام راہنما غلطیوں سے پاک ومبرا تھے ظاہر ہے کہ تاریخ تو لوگوں کو سکھانے کے بجائے گمراہ کرے گی۔\u003cbr\u003eیہ کتاب طالب علموں کے لیے بھی ہے اور عام قارئین کے لیے بھی ، یہ دانشوروں کے لیے نہیں ہے کہ وہ پہلے سے سب کچھ جانتے ہیں اور میری کوئی خواہش نہیں کہ ان کے علم میں اضافہ کروں ۔ میں اپنے دوستوں اور پڑھنے والوں کا مشکور ہوں کہ وہ مجھے اپنے مشوروں سے نوازتے رہتے ہیں۔\u003cbr\u003eڈاکٹر مبارک علی\u003cbr\u003e2 ستمبر 2024ء ، لاہور\u003c\/td\u003e\n\u003c\/tr\u003e\n\u003c\/tbody\u003e\n\u003c\/table\u003e","brand":"Dr. Mubarak Ali","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":44646710968354,"sku":null,"price":750.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0779\/9531\/1138\/files\/IMG-20250118-WA0010_56d52abb-2bbc-4e0b-afb0-3031dd904bdb.jpg?v=1766144793","url":"https:\/\/www.onlineurdubazar.pk\/products\/tarikh-or-falsafa-e-tarikh","provider":"Online Urdu Bazar","version":"1.0","type":"link"}